Add To collaction

01-Apr-2022 لیکھنی کی غزل -

سب کو جلوہ دکھانا بری بات ہے
رخ سے  چلمن  ہٹانا  بری بات ہے

دوریاں مجھ سے پیدا کرو شوق سے
پر مجھے یوں بھلانا بری بات ہے

سامنے انکے نظروں کو نیچا کرو
ان سے نظریں ملانا بری بات ہے

کچھ خطا میری بتلائیے تو سہی
بے سبب روٹھ جانا بری بات ہے

زین رہتے ہیں ہم اس جہاں میں جہاں
بے سبب مسکرانا بری بات ہے

   7
3 Comments

عمدہ

Reply

Manzar Ansari

01-Apr-2022 10:39 PM

Good

Reply

Seyad faizul murad

01-Apr-2022 10:21 PM

وااہ بہت خوب

Reply